ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عدالت عظمیٰ نے مرکز اور وہاٹس اپ کونوٹس جاری کرکے طلب کیا جواب 

عدالت عظمیٰ نے مرکز اور وہاٹس اپ کونوٹس جاری کرکے طلب کیا جواب 

Tue, 28 Aug 2018 00:04:24    S.O. News Service

نئی دہلی 27اگست (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بھارت میں وہاٹس اپ سے جڑی شکایتوں کے حل کے لئے شکایت حل افسرکی تقرری کا مطالہ کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ نے مرکز اور وہاٹس اپ کو نوٹس جاری کیا ہے ۔

کورٹ نے مرکز اور وہاٹس اپ سے چار ہفتے میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ عرضی گزار کا کہنا ہے کہ قانون ہونے کے باوجود تقرری نہیں کی گئی۔ گوگل ۔فیس بک گریوانس آفیسر تقرری کر چکے ہیں۔واٹس اپ نے مرکزی سراکر کو بھروسہ دلایا تھا کہ وہ بھارت میں لگا تار بڑھ رہی شکایتوں کو دیکھتے ہوئے ایک شکایت افسر کی تقرری کرے گا۔

یہ افسر قانون کے مطابق وقت وقت پر وہاٹس ایپ سے جڑے مسائل کو حل کرے گا۔الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنا لوجی کی وزارت نے اس دوران بتایا تھا کہ وہاٹس ایپ الگ الگ طریقے سے تشدد پھیلانے والے اور فرضی پیغام پھیلانے والوں کے خلاف قدم اٹھا رہا ہے ۔


Share: